امن کے گہوارے میں آگ لگانے کی ناکام کوششیں/تحریر: ایس ایم شاہ

گلگت بلتستان امن کا گہوارہ ہے۔ خصوصا بلتستان شروع سے اب تک امن کا گہوارہ رہا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم اور علمائے کرام کی صحیح اسلامی تبلیغ کے نتیجے میں اس پرآشوب دور میں بھی امن کے گہوارے کے عنوان سے مشہور ہے۔ البتہ دشمنوں نے گلگت کے اندر آگ لگانے اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کافی کوشش کی۔ جس میں کچھ عرصے تک انہیں کامیابیاں بھی ملتی رہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ عوام کے اندر بیداری آنے کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبے نے دوبارہ امن کی ضمانت لے لی۔ اب بھی دشمنوں کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی مانند گلگت بلتستان کے امن و امان کو بھی سبوتاژ کیا جائے۔
شہریوں کو امن اور دیگرسہولیات دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے/ سید احمد رضوی
حکومت پاکستان اور مذہبی تنظیمیں کوئٹہ تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کو جلد از جلد عراق کی جانب روانہ کرنے کیلئے اقدام کرئے۔ روحانیت نیوز () جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام جناب سید احمد رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کو […]
یوم آزادی گلگت بلتستان… اپنوں کی غلامی سے آزاد کب ہوگا؟/تحریر : محمد حسن جمالی
آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،دنیا کا ہر انسان آزادی کا متلاشی رہتا ہے، تمام شعبہ ہای زندگی میں ترقی اور پیشرفت کرکے کمال حاصل کرنے کے لئے آزادی بنیادی شرط ہے- جو قوم فکری طور پر آزاد ہوتی ہے وہ زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتی ہے- آزادی کے مقابل […]
