جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
جی ایچ کیومیں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لی اگیا۔ کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسلح افواج قومی مفاد کے مطابق کردار ادا کرتی رہیں گی۔ کورکمانڈر کانفرنس […]
بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں,وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری

لیگی قائدین نے کم ظرفی کا مظارہ کیا، وزیر اعظم کو شہر لایا جاتا تو شاندار استقبال کرتے/شیخ محمد حسن جعفری
بلتستان کے عوام ہرگز تنگ نظر نہیں اب تک جتنے بھی وزرائے اعظم آئے یہاں کے لوگوں نے پر تپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ سکردو .. پس پردہ ہدف کیا تها؟/تحریر : محمد حسن جمالی

رواں ہفتہ پاکستان کے وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی صاحب نے خطہ بے آئین گلگت بلتستان کا دورہ کیا- ان کی اپنی پارٹی کے افراد نے پورے جوش و خروش سے ان کا پرتپاک استقبال کیا، نہایت احترام سے انہیں جلسہ گاہ میں لے جایا گیا، البتہ توقع کے برخلاف وزیراعظم صاحب عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکے چونکہ نااہل قرار پانے والے سابقہ وزیراعظم جناب نواز شریف نے گلگت بلتستان کے مسائل پر بالکل بے توجهی کرکے اہلیان گلگت بلتستان کو خفا کررکهے تهے جس کی وجہ سے ان کے نائب وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی کی تشریف آوری سے قبل ان کے چہیتوں اور پارٹی کارکنوں کے پورا اہتمام کرنے کے باوجود وہ عوام کو جمع کرکے عوامی اجتماع تشکیل دینے سے قاصر رہے اس سے یہ شہ ضرور ملا کہ گلگت بلتستان والے مسلم لیگ ن کی حکومت سے بہت نالاں ہوچکے ہیں اور پہلے کی نسبت عوام میں مجموعی طور پر شعور کسی حد بیدار ہوچکا ہے- بہر صورت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکهنے والے لوگ آنجناب کا قریب سے دیدار کرنے اور خطاب سننے کے لئے اپنی تمام تر مصروفیات چهوڑ کر تقریب گاہ پہنچ گئے- -مقررہ وقت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت ایوان بالا کے چیدہ افراد کی جهرمٹ میں وزیر اعظم صاحب اجتماع میں پہنچ گئے اور سٹیچ پر تشریف لے جاکر عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اہالیان گلگت بلتستان کے کچھ بنیادی مسائل کو اپنی گفتگو کا محور قرار دیا اور اپنے ماسلف حکمرانوں کی سنت کو دوام بخشتے ہوئے انھوں نے بهی جی بی عوام کو بہت سارے سبز باغ دکهائے، طرح طرح کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور تکمیل کرنے کی نوید سنائی- انہوں نے اپنے دست مبارک سے بلتستان یونیورسٹی کا ایک بار پهر افتتاح کیا، بشمول اس افتتاح کے پانچ سے زیادہ بار اس یونیورسٹی کا افتتاح ہوچکا ہے- اس کے علاوہ اور بہت سارے وعدہ وعید کئے, یوں بزعم خود جی بی عوام کے جلسہ میں موجود افراد کو خوش کرکے وزیراعظم صاحب واپس لوٹے۔
