زائرین اربعین کیلئے کچھ نصیحتین/ سیستانی

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد و آلہ الطاھرین۔

بعد از آں جن مومنین کو اللہ تعالی نے اس زیارت ِشریفہ کی توفیق دی ہے انہیں اس بات کی طرف متوجہ ہونا چاہیئے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے انبیاء و اوصیاء قرار دیئے تاکہ وہ لوگوں کے لیئے اسوہ و نمونہ عمل اور ان پر اللہ کی حجت قرار پائیں اور ایسا اس لیئے کہ لوگ انکے افعال کی اقتداء کرتے ہوئے انکی تعلیمات سے ہدایت حاصل کریں، ور اسی نے ان کے ذکر کو باقی رکہنے اور ان کے مقام و منزلت کو بلند رکہنے کے لیئے ان کی زیارت کی طرف لوگوں کو رغبت دلائی تاکہ لوگوں میں اللہ تعالیٰ اور اسکی تعلیمات و احکام کا تذکرہ باقی ر ہے۔ اور بیشک یہی انبیاء و اوصیاء علیہم السلام ہیں کہ جو پروردگار کی اطاعت، اسکی راہ میں جہاد کرنے اور اس کے دین ِقویم کی خاطر قربانی دینے میں مثل اعلیٰ ہیں۔

عراق کی کامیابی، اتحاد اور باایمان نوجوانوں کی مرہون منت ہے/رہبر معظم

 

عراق کی کامیابی، اتحاد اور باایمان نوجوانوں کی مرہون منت ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مختلف عراقی اقوام میں اتحاد اور مومن و شجاع نو جوانوں نیز عوامی رضا کار فورس کے لئے حکومت عراق کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان، دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کا باعث بنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات

پاکستان کی مدد کے بغیر بھی دہشت گردی ختم کردیں گے

یورپ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے اپنے سات روزہ دورے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خطرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جس کے حوالے سے ہمیں زمینی حقائق کے تحت نمٹنا ہے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکا کی نئی حکمت عملی شرائط پر مبنی ہے۔

ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کو اپنے دورے کے دوران واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور امریکا اس سے ذیادہ مطالبات نہیں کرتا تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان ’یہ‘ کرے، جس کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تنازع کو حل کرنے بھی پاکستان کو پیشکش کی گئی جو کہ نئی دہلی کو ناراض کر سکتی ہے، کیونکہ بھارت، پاکستان کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کے لیے کسی ثالثی کی شمولیت کا خواہشمند نہیں ہے۔