امریکہ فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے ذریعے ایرانی حکام کی توجہ اقتصادی جنگ سے ہٹانا چاہتا ہے؛ رہبر معظم

امریکہ کی جنگی دھمکیوں کا مقصد ایرانی حکام کی ثقافتی اور اقتصادی جنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام نے 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کرکے ملک کی عزت و عظمت کو دوبالا کردیا اور 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پرمیں ان کا شکر گزار ہوں۔
حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن تعاون وامداد فراہم کریگی،ڈپٹی کمشنر سکردو

سکردو۔ حکومت عوام کو مشکلات سے نکلنے کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرے گی اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے ضلعی انتظامیہ آپ لوگوں کی مدد کی لیے آپ کی دہلیز تک پہنچ جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے ژوق نالے میں شدید برف اور سردی کے باوجود شغرتھنگ گاؤں کے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شغر تھنگ گاؤں کے لوگوں میں ترپال ٹینٹ اور دیگر ضروری راشن بھی تقسیم کیا۔
ہمیں یقین ہے کہ ہمیں مکمل آئینی صوبے کا درجہ دیاجائے گا، حاجی فداناشاد

اسلام آباد(محمداسحاق جلال)سپیکرقانون سازاسمبلی حاجی فداناشاد نے ان خبروں اورافواہوں کی سختی سے تردیدکی ہے جن میں کہاجارہا ہے کہ سکردوروڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے اور روڈکاحلیہ بگاڑدیاگیا ہے۔ انہوں نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکردوروڈکے ڈیزائن میں کوئی تبدئلی نہیں کی جارہی بلکہ یہ شاہراہ قراقرم کے طرز پربنایاجارہا ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے یقین دلایا ہے کہ روڈکا ڈیزائن تبدیل نہیں کیاجارہا بلکہ اس کی تعمیر شاہراہ قراقرم کے طرزپرہوگی اس لئے ہمیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔این ایچ اے کے چیئرمین کی یقین دہانی کے بعد ہمیں سوفیصد یقین ہے کہ روڈکے ڈیزائن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
