پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آؤں گا، عمران خان
صوابی: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کرپشن کرنے والوں کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف اس کے کپتان اور مولانا فضل الرحمان وائس کپتان ہوں گے جب کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آؤں گا۔ صوابی میں جلسے سے […]
قائداعظم ؒکا یوم ولادت ،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 141واں یوم ولادت کے سلسلے میں آج سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام پر وقار تقریبات ،سیمینار،کانفرنسز،مذاکروں اور مباحثے منعقد کئے جارہے ہیں۔ بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، […]
اسلامی تہذیب اور تمدن میں مسجد کا کردار

مؤلف: سعید شیری
مترجم: غلام مرتضی جعفری
مساجد, دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے مراکز رہی ہیں، مسجد کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اس کو اسلامی تہذیب اور تمدن کا مرکز کہا جاتا ہے۔ اسلام کے اہم ترین تحریکوں کا آغاز مسجد سے ہی کیا گیا اور جب امام زمانہ (عج) تشریف لائیں گے تو ظہور کا اعلان بھی مسجد سے ہی کریں گے۔
تسنیم نیوز ایجنسی: مسجد اسلام کی سب سے اہم ترین مذہبی اور ثقافتی مراکز میں سے ہے۔ قرآن و عترت نے مسجد کے لئے بے شمار برکتوں کا ذکر کیا ہے۔ مسجد کی تمام برکتیں اور فوائد کو اس مختصر مقالے میں ذکر کرنا ممکن نہیں ہے لہٰذا ہم مختصر طور پر اسلامی تہذیب میں نہایت مؤثر تین پہلوؤں "صدر اسلام، انقلاب اسلامی، اور امام زمانہ(ع) کے ظہورمیں مسجد کا کردار” کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں گے۔ دور حاضر میں مسجد کی عظیم نعمتوں اور برکتوں میں سے ایک اسلامی انقلاب ہے۔
