معاون هماهنگی زائرین استانداری قم آقای محسن عالیپور کی دفتر جامعه روحانیت بلتستان آمد

معاون هماهنگی امور زایرین استانداری قم آقای محسن عالیپور کی جامعہ روحانیت کے وفد سے ملاقات آقای محسن علی پور ایک وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر تشریف لے آیے صدر محترم جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد علی ممتاز نے مہمانوں کو خیر مقدم کیا اور زا‌یرین کو قم میں درپیش مختلف مشکلات بیان کیا

سکردو میں نیو بس اسٹینڈ کے نا م پر حاصل کی گئی ڈیڑھ سو کنال زمین سکڑ کر 15سے 20کنال رہ گئی

 سکردو(چیف رپورٹر)سکردو میں نیو بس اسٹینڈ کے نا م پر حاصل کی گئی ڈیڑھ سو کنال زمین سکڑ کر 15سے 20کنال رہ گئیں لینڈ سکینڈل کے بڑے بڑے مرکزی کرداروں کو چھپایا گیا جب زمین سکڑ نے کی خبریں اخبارات کی زینت بنیں تو تحقیقات کا شوشہ چھوڑا گیا انتظامیہ کی جانب سے عوام کو […]

دشمن ہم سے کیا چاہتا ہے ؟

اسلام کے دشمنوں کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ مسلمان اپنے ایمان کو چھوڑ کر کفر کی طرف لوٹ آئیں اور مسلمانوں کی سب سے بڑی خوبی یعنی ایمانی طاقت جس پر ہم مسلمان کو فخر ہوتا ہے ، اسے چھوڑ  دیں اور کفر کرنے لگ جائیں ۔ یہ سب سے بڑا نقصان ہے جو اسلام کا دشمن مسلمانوں کو پہنچا سکتا ہے ۔ 

ارشاد باری تعالی ہے کہ 

– وَدُّواْ لَوْ تَكْفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَاء فَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ أَوْلِيَاء حَتَّىَ يُهَاجِرُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ فَإِن تَوَلَّوْاْ فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ وَجَدتَّمُوهُمْ وَلاَ تَتَّخِذُواْ مِنْهُمْ وَلِيًّا وَلاَ نَصِيرًا

ترجمہ: وہ چاہتے ہیں کہ تم بھی ویسے ہی کافر ہو جاؤ جیسے کافر وہ خود ہیں تاکہ تم سب یکساں ہو جاؤ، لہٰذا ان میںسے کسی کو اپنا حامی نہ بناؤ جب تک وہ راہ خدا میں ہجرت نہ کریں، اگر وہ (ہجرت سے) منہ موڑ لیں توا نہیں پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کر دو اور ان میںسے کسی کو اپنا حامی اور مددگارنہ بناؤ۔( النساء 89 )

دشمن کا سب سے بڑا ہدف مسلمانوں کو ان کے ایمانی راستے سے دور کرنا ہے ۔ دشمن اپنی شیطانی سوچ سے اس کام میں مصروف ہے کہ کسی طرح سے شراب و بے راہ روی کے ذریعے ، باہمی دشمنی ڈال کر ، اسلام سے دور کرکے ، کسی بھی طرح سے مسلمانوں کو یاد خدا سے دور کیا جاۓ ۔