مکہ پر انصاراللہ تحریک کے میزائل حملے کا سعودی پروپیکنڈہ سب سے بڑا جھوٹ ہے، سید حسن نصراللہ

 اسلام ٹائمز کے مطابق بیروت میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر مصطفٰی شحادہ کی یاد میں منقعدہ تعزیتی جلسے سے خطاب سید مقاومت کا کہنا تھا افسوس کہ بعض ذرائع ابلاغ نے بھی سعودی عرب کے اس جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، لیکن ظاہر ہے کون یہ باور کرسکتا ہے کہ یمن کے مومن اور متدین لوگ مکہ پر بمباری کریں گے۔

حضرت معصومہ(س) آئمہ معصومین(ع) کی نظر میں

حضرت معصومہ (س) امام صادق(ع) کی نظر میں: روی عن القاضی نور الله عن الصادق علیه السلام :

ان الله حرما و هو مکه الا ان رسول اللہ حرما و هو المدینة اٴلا و ان لامیر الموٴمنین علیه السلام حرما و هو الکوفه الا و ان قم الکوفة الصغیرة اٴلا ان للجنة ثمانیه ابواب ثلاثه منها الی قم تقبض فیها امراٴة من ولدی اسمها فاطمة بنت موسی علیها السلام و تدخل بشفاعتها شیعتی الجنة باجمعهم ۔

امام صادق(ع) سے نقل ہے کہ آپ نے فرمایا: "”خداوند عالم حرم رکھتا ہے اور اس کا حرم مکہ ہے پیغمبر(ص) حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم مدینہ ہے۔ امیر المومنین(ع) حرم رکھتے ہیں اور ان کا حرم کوفہ ہے۔ قم ایک کوفہ صغیر ہےجنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین قم کی جانب کھلتے ہیں ، پھر امام (ع) نے فرمایا :میری اولاد میں سے ایک عورت جس کی شہادت قم میں ہوگی اور اس کا نام فاطمہ بنت موسیٰ ہوگا اور اس کی شفاعت سے ہمارے تمام شیعہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔۔(بحار ج/۶۰، ص/۲۸۸)

قال الصادق علیه السلام من زارها عارفا بحقها فله الجنة

حضرت معصومہ (س) کے مختصر حالات

آپ کا اسم مبارک فاطمہ ہے۔آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔آپ کے پدر بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر (ع) ہیں آپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں اور یہی بزرگوار خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں ۔بس اسی وجہ سے حضرت معصومہ (س) اور امام رضا (ع) ایک ماں سے ہیں۔