بعض بڑی طاقتوں نے دھشتگردی کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے: صدر روحانی

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔  صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ یہ ہے کہ مغربی ممالک […]

گلگت بلتستان کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں عزاداری امام حسین (ع) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی

گلگت بلتستان حکومت نے مذہبی آزادی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام پر عوام اور مذہبی طلبا جماعتوں میں تشویش اور غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

اس سلسلے میں شیعہ طلبا جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سراسر فرقہ وارانہ بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور شیعہ مکتب فکر کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلامی ریاست میں تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کو سراہا جاتا ہے جبکہ مذہبی پروگرامات پر پابندیاں عائد کرکے صوبائی حکومت کس کو خوش کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد سے تعلیمی اداروں میں امن خراب ہونے کی باتیں یزیدی فکر کی عکاس ہیں۔

عراق میں اسلامی بیداری کا نواں اجلاس اختتام پذیر، اختتامی بیانیہ جاری

عراق میں اسلامی بیداری کی نشست سے، جو کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے مقابل صف اول میں ہے، معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی ممالک دشمنوں کی مذموم سازشوں کے مقابل عراق کے عوام اور حکومت کا دفاع کرتے ہیں۔

عالمی مجلس برائے اسلامی بیداری کی اعلی کونسل کا نواں اجلاس بغداد میں ایک بیان جاری کرکے اتوار کو اختتام پذیر ہوگیا۔

اس بیان میں علاقے کے حالات خاص طور سے عراق،  شام،  یمن اور فلسطین کے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلامی بیداری کی تحریک پیشرفت کر رہی ہے۔

عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں نے اتوار کی شام اس نشست کے اختتامی بیان میں تاکید کی ہے کہ اسلامی بیداری ایک روشن حقیقت کی حیثیت سے اسلامی اقدار کی بدولت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں واضح طور پر علاقائی سطح پر پیشرفت کرتی دیکھی جاسکتی ہے۔