پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

 اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے سد باب کےلئے موزوں فورسز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

(لاہور: ایکسپریس نیوز کے مطابق ) پنجاب میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

امام محمد باقر ؑ نے اسلامی یونیورسٹی کی بنیادرکھی اور علوم کو اتنا پھیلایا کہ آپ کا لقب باقر العلوم قرار پایا۔ علامہ امینی

آج شب ولادت امام محمد باقر ؑ کے مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ ایران میں خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ احمد علی امینی نے فرمایا کہ آپ سلسلہ امامت کے پانچویں درخشان ستارہ تھے آپ نے اپنی پُر برکت زندگی میں کئی ایک کارہای نمایاں سر انجام دئے ۔

مہدی ہنر دوست: بعض ممالک ایران اور پاکستان کی دوستی سے خوش نہیں ہیں

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ بعض ممالک ایران اور پاکستان کے گہرے تعلقات اور دوستی سے خوش نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے منگل کے روز جیو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرزمین سے پاکستان کو خطرے کا پروپیگنڈا خاص مقاصد کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خبر سو فیصد غلط ہے۔