لاہورخودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 72 ہوگئی

زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

لاہور: گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 72 ہوگئی جب کہ 300 سے زائد افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

لاہورمیں خوفناک دھماکا گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبرایک پر بچوں کے جھولوں کے قریب قریب شام 6 بج کر 44 منٹ پر زور داردھماکا ہوا جہاں خواتین و بچوں کا رش تھا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ ہل کر رہ گیا اور ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنھوں نے علاقے کو سیل کر دیا ۔ پاک فوج کے افسران و جوان بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پلمیرہ سے داعش کاقبضہ ختم،فوج شہرمیں داخل

دمشق: شام میں فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور داعش کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔ پلمیرہ شہر کا کنٹرول دوبارہ شامی فوج نے سنبھال لیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شامی فوج کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تاریخی اورصحرائی شہرپلمیرہ کا کنٹرول شامی فوج نے دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ غیر معمولی اہمیت کا […]

گیس پائپ لائن منصوبے پر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی اب پاکستان اپنے حصے کا کام کرے، ایرانی صدر

دونوں ممالک کی سلامتی اور ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، ایرانی صدر کا بزنس فورم سے خطاب،   اسلام آباد: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران پر سے امریکی پابندیاں ختم ہوچکی ہیں جس کےبعد گیس پائپ لائن پر ایران نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی ہے اب پاکستان اپنے حصے […]