شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد ہو رہا ہے: اقوام متحدہ
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کچھ معمولی خلاف وزریوں کے باوجود شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد ہورہا ہے۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے بعض علاقوں منجملہ […]
دعا؛ اﷲ کی نعمتِ عُظمٰی، مومن کا ہتھیار
تحریر: سید حامد علی شاہ رضوی قم ایران
قرآنِ مجید میں اﷲ ربُ العزّت اپنے بندوں کو متوجہ کرتے ہوئے اس امر کا یقین دلاتا ہے کہ ’’جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں جواب دیتا ہوں‘‘ (سورہ البقرۃ 186)
’’اور تمہارا رب کہتا ہے مجھ کو پکارو تاکہ پہنچوں تمہاری پکار کو‘‘ (سورۃ مومن 60)
دعا اﷲ کی عظیم نعمت اور اپنے بندوں پر احسان ہے، جو عبد کو معبود سے مربوط کردیتی ہے۔ دعا مایوسی میں امید کی کرن ہے۔ جب امید کے تمام دریچے بند ہو جاتے ہیں تو دعا ہی مایوسی کے اندھیروں میں چراغ اور انسان ایک ایسی ذات کی طرف متوجہ ہوتا ہے، جس سے روح کو تازگی اور سکون ملتا ہے۔ زمانے کے بے رحم تھپیڑوں میں تحفظ کا احساس اور ظلم و جبر سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ دعا ہی وہ آستانہ ہے، جس میں اﷲ کے اولیاء کو نہ کسی زبردست کا خوف ہوتا ہے اور نہ انہیں کوئی حزن و ملال۔ خداوندِ عالم نے قرآن مجید میں دعا کے کچھ راہ نما اصول بھی سکھادیے۔
فدک آج کہاں واقع ہے؟
ترجمہ و تحقیق: افتخار علی جعفری دختر رسول خدا (ص) حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے ایام ہیں۔ حضرت زہرا(س) کا اسم گرامی ذہن میں آتے ہیں ان پر پڑے مصائب بھی انسان کے ذہن میں آ جاتے ہیں۔ اور جب مصائب کا تذکرہ آتا ہے باغ فدک کا آپ سے چھینا جانا اور […]
