کابینہ اجلاس،ایجوکیشن پالیسی ،خواتین بچوں کے ہسپتال کے قیام کی منظوری

گلگت بلتستان کابینہ نے گلگت بلتستان کی2015سے2030 تک کی ایجوکیشن پالیسی، بچوں اور خواتین کے ہسپتال کے قیام ،3جون2008 سے لے کر26نومبر 2014 کے دوران وزیراعظم اسسٹنٹ پیکیج کے تحت سکیل 1تا15 میںبھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے اورآئندہ کے لئے وزیراعظم اسسٹنٹ پییکیج کے تحت دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کوسکیل 1تا10 […]

گلگت بلتستان کے35طلباکوسکالرشپ دینگے،وی سی پنجاب یونیورسٹی

  پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے35طلبہ کو سکالرشپ دیں گے اور سالانہ 16طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران نے گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں گلگت بلتستان […]

 گلگت و بلتستان ۔۔۔۔ جہاں انسانی حقوق بھی میسر نہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

کسی کو اتنی رقم میسر نہ ہو کہ وہ اپنا یا اپنے اہل و عیال کا پیٹ بھر سکے تو یہی غربت ہے۔ اگر کوئی بیمار ہوجائے اور اسکے پاس اتنی مالی استعداد نہ ہو کہ وہ دوا حاصل کرسکے تو یہ غربت ہے۔ جب کسی کے پاس سر چھپانے کی جائے پناہ نہ ہو تو یہ غربت ہے اور جب بارش میں کسی کے گھر کی چھت ایسے ٹپکتی ہو کہ جیسے وہ گھر میں نہیں کسی درخت کے نیچے بیٹھا ہو تو یہ غربت ہے۔ جب ایک ماں اپنے بچے کو دودھ پلانے کے بجائے چائے پلانے پر مجبور ہو تو یہ غربت ہے۔ گلگت بلتستان کی آزادی کو نصف صدی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، مگر یہاں ابھی تک غریب اور غربت کا نہ ختم ہونے والا سیلاب امڈ رہا ہے۔