دہشتگردوں کی حمایت سعودی خزانے سے کی جاتی ہے: آیت اللہ خاتمی
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کون یہ نہیں جانتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے پٹرو ڈالروں سے داعش دہشتگرد گروہ کو جنم دیا ہے اور عالم اسلام میں جو بھی دہشتگردی کی کاروائي ہوتی ہے اس کی حمایت سعودی خزانے سے ہوتی ہے۔
اہل تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’متحدہ شیعہ محاذ‘‘ بنانے کا فیصلہ
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد شیعہ جماعتوں کے اجلاس میں ان تمام جماعتوں پر مشتمل ایک غیر سیاسی اور پاکستان میں اہل تشیع کے حقوق کے تحفظ کے لئے فورم ’’متحدہ شیعہ محاذ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیخ النمر کو پھانسی کا حکم,بین الاقوامی اور انسانی بنیادی حقوق کی پایمالی ہے.
آیت اللہ شیخ نمر کو سنایی جانے والی سزای موت, بین الاقوامی تمام تر قوانین اور انسانی بنیادی حقوق کی پایمالی ہے. صدر جامعہ روحانیت بلتستان.
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین محمد علی ممتاز نے اپنے جاری کردہ بیان میں فرمایا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں انسان کو اپنے عقائد کا کھلے عام بیان کرنا اور اس عقیدے پر باقی رہنا اسکا بنیادی حق ہے
