تحصیل علم معرفت الھی اور شناخت خدا میں افزایش کا سبب

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے نوجوان طلاب سے ملاقات میں بیان کیا : سن نوجوانی حساس منزل ہے اگر کوئی شخص کسی مقام تک پہوچنا چاہتا ہے تو اسی زمانہ سے اس کی کوشش شروع کر دینی چاہیئے ۔

امام محمد باقر (ع) کی شہادت

اسلامی روایات کی روشنی میں ٧ ذی الحجۃ الحرام اہلبیت رسول اسلام اور اُن کے دوستداروں کے لئے نہایت ہی غم واندوہ کی تاریخ ہے سن ١١٤ ھجری میں اسی تاریخ کو آسمان علم و ہدایت کا وہ درخشاں آفتاب امامت مدینہ منورہ میں غروب ہواہے کہ جس کی علمی وفکری تابندگی سے بنی امیّہ کی ایجادکردہ گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں بھی عالم اسلام کے بام و در روشن و منور تھے۔