عزاداری پر عائد پابندیوں کے خلاف کراچی اور لاہور میں احتجاج

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسول(ص) سید الشہداءؑ کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کراچی میں مرکزی مجلس عزاء نشتر پارک کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی جلوس نمائش چورنگی تک نکالا گیا، جبکہ لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف عزداران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

سانحہ منیٰ پر عالم اسلام کی خاموشی قابل افسوس ہے: رہبر انقلاب اسلامی

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پیر کے دن رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں منیٰ کے تلخ اور دردناک سانحے کو ایک امتحان الہی قرار دیا اور فرمایا کہ اس بڑے سانحے کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔ آپ نے فرمایا کہ ادارہ حج اور وزارت خارجہ کو سانحہ منیٰ کے حقائق سامنے لانے کے لئے پورے استحکام کے ساتھ اپنے فرائض پر عمل کرنا چاہئے۔

امام حسین کی یاد اورعزاداری وه کیمیا هے جو روح انسان کو زنده رکھتا هے سید عباس موسوی

سید الشهداء حضرت امام حسین علیه السلام اور انکے با وفا اصحاب کی یاد میں حسینیه بلتستانیه قم المقدسه میں منعقده عشره محر الحرام (سنه 1437 ھ.ق) کی چھٹی مجلس سے خطاب کرتے هوئے حجت الاسلام والمسلمین آقای سید عباس موسوی نے شهید مهاجر الی الله ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کو  خراج تحسین پیش کرتے هوئے کها اگر شهید کو هر فن مولا کها جائے تو بے جا نهیں هوگا کیونکه شهید مختلف شعبوں میں دسترس رکھتے تھے.