عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت پر تاکید

ایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری کے اعلان کا دن ہے اور تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس دن یوم القدس کی ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف، کہ جن کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں۔