تہران میں نماز عید فطر رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کی جائے گا
اس سال نماز عید فطر تہران کے سب سے بڑے اور مرکزی مقام، مصلائے امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
حضرت علی علیہ السّلام کی 25 سال تک خانہ نشینی اور شہادت
رسول اکرم (ص) کی رحلت کے بعد پچیس برس تک حضرت علی علیہ السّلام نے خانہ نشینی میں زندگی بسر کی، 35 ھ میں مسلمانوں نے خلافت اسلامی کامنصب حضرت علی علیہ السّلام کے سامنے پیش کیا . آپ نے پہلے انکار کیا ،لیکن جب مسلمانوں کااصرار بہت بڑھ گیاتو آپ نے اس شرط سے منظو رکیا کہ میں بالکل قرآن اور سنت پیغمبر اسلام (ص) کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رورعایت سے کام نہ لوں گا .
حضرت علی (ع) کی شخصیت نہج البلاغہ کی نظر میں
نہج البلاغہ کا اجمالی تعارف
نہج البلاغہ وہ عظیم المرتبت کتاب ہے جس کو دونوں فریق کے علماء معتبر سمجھتے ہیں، یہ مقدس کتاب امام علی علیہ السلام کے پیغامات اور گفتار کا مجموعہ ہے جس کو علامہ بزرگوار شریف رضی علیہ الرحمہ نے تین حصوں میں ترتیب دیا ہے جن کا اجمالی تعارف کچھ یوں ہے:
