صیہونی حکومت کا وجود ہی ظلم وستم اور غارتگری پر استوار ہے
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔
امت مسلمہ کے مہربان باپ کی فرقت کے ایام
غم و اندوہ سے بھرے یہ ایام علی علیہ السلام سے جدائی کے ایام ہیں، ان دنوں امت اسلامیہ کے مہربان باپ کے فراق میں زمین و آسمان گریہ کناں ہیں، ایسا باپ جو یتیم بچوں کی آہ و بکا اور غموں میں شریک رہا ہے، لیکن کوئی علی علیہ السلام کی تنہائی اور ان کے اندرونی غم و غصّے سے آگاہی نہیں رکھتا تھا۔
مجلس شہادت امیرالمومنین میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں امیر المؤمنین ، امام المتقین حضرت علی علیہ انسلام کے سر مبارک پر ضربت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
