جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی مرکزی کابینہ سے ملاقات
جامعہ روحانیت بلتستان کے وفدنے صدر جامعہ روحانیت حجت الاسلام محمد علی ممتاز کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی مرکزی کابینہ سے انکی دفتر میں جاکر ملاقات کی.
اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید مظاہر حسین موسوی, جنرل سیکرٹری بلتستان حجت الاسلام سید علی رضوی, ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام شیخ زاہد حسین زاہدی, ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان فدا حسین کے علاوہ دیگر راہنما حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد علی نوری, محمد علی موجود تھے.
جامعہ روحانیت کے وفد کی شیعہ علما کونسل بلتستان سے ملاقات
جامعہ روحانیت بلتستان کی مرکزی کابینہ نے شیعہ علما کونسل کے وفد سے انکی دفتر پر ملاقات کی اور اس ملاقات میں بلتستان کے علاوہ دیگر ملکی مسائل پر بحث ہوئی .
اس ملاقات میں شیعہ علما کونسل گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین سید عباس رضوی, شیعہ علما کونسل بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین فدا حسن عبادی, حجج اسلام رضا بہشتی, یعقوب شاہد اور شمس الدین موجود تھے.
سید حسن نصر اللہ عالمی یوم قدس کے دن عوام سے خطاب کریں گے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ عالمی یوم القدس کے دن عوام سے خطاب کریں گے۔
