داعش، شیطان کا دوست
مفتی مصر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے جو انبیاءکرام، اولیاء اللہ اور صالحین کے تقدس کو جو پامال کیا ہے اور ان کے مقبروں اور مراقدکی جو توہین کی ہے اسے کوئي بھی اسلامی مذہب قبول نہیں کرتا اور ان انتھا پسندانہ اقدامات کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔
ضرب عضب آپریشن، طالبان کا سرغنہ عدنان رشید زخمی حالت میں گرفتار
پاکستانی فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے سرغنہ اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مرکزی مجرم عدنان رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔ طالبان دہشتگردوں کے سرغنہ کو جنوبی وزیریستان کے علاقے شکئی سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
عراق: مراجع کرام سیاسی بحران کے حل کی کوششوں میں
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ سیستانی کے قریبی ذریعے نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہےکہ آیت اللہ سیستانی عراق کے سیاسی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک کے حساس حالات کے پیش نظر ان اقدامات کے بارے میں بات نہیں کی جاسکتی۔
