ولایت ہی امتِ مسلمہ و ملتِ تشیع کے لئے نکتۂ اتحاد ہے

 تحریک بیداری ویب سائٹ کے مطابق حوزہ علمیہ عروۃ الوثقیٰ کے چوتھے یومِ تأسیس اور ولادتِ باسعادتِ مولی الموحّدین، امام المتقین، حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے موقع پر حوزہ علمیہ جامعۃ العروۃ الوثقیٰ میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حبل اللہ و عروۃ الوثقیٰ جس کا قرآن مجید نے امت کو وعدہ دیا ہے اور رسول اللہ (ص) نے اس کا مصداق ذکر فرمایا ہے وہ ولایتِ امیرالمومنین (ع) ہے اور یہ ولایت ہی امتِ مسلمہ و ملتِ تشیع کے لئے نکتۂ اتحاد ہے ۔

سوئی کی نوک کے برابر شیعہ سنی اختلاف پھیلانے والا اسلام کا خائن ہے

 عالمی نٹ ورک چینل ولایت کے ڈائریکٹر آیت اللہ حسینی قزوینی نے عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی مقدسات کی توہین سے لوگوں کو باز رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل سنت کے مقدسات کی توہین کرنا بڑا اور ناقبل بخشش گناہ ہے۔