اہلبیت علیھم السلام کی شان میں گستاخی اسلام پر حملہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کی  اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی براہ راست اسلام پر حملہ ہے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری مرکزی سیکرٹریٹ میں علماء کے وفد سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔

اویس قرنی صحابی رسول ؐکے مزار اقدس پر حملہ انسانی قدروں کیخلاف ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حضرت اویس قرنی کے مزار اقدس کے شہید اور ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ کے نتیجہ میں 282 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حضرت اویس قرنی صحابی رسول ؐکے مزار اقدس پر حملہ اسلامی و انسانی قدروں کے خلاف ہے۔