شعبان المعظم کے واقعات

شعبان المعظم اسلامی تقویم کا آٹھواں مہینہ ہے۔

شعبان المعظم! حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کا مہینہ

رسول اللہ(ص) نے فرمایا: "رمضان اللہ پاک کا اور شعبان میرا مہینہ ہے۔
امام جعفر صادق علیہ السلام نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: "اے لوگو ماہ شعبان میرا مہینہ ہے اور ماہِ رمضان اللہ کا مہینہ ہے پس جو شخص ایک روزہ میرے مہینے میں رکھے بروزِ قیامت میں اس کی شفاعت کروں گا اور جو دو روزے رکھے گا اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے”۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ "جو شخص ماہِ شعبان میں کچھ صدقہ دے ، اگرچہ آدھا خرمہ ہی ہو تو اللہ تعالٰی اس کے چسم کو آتشِ جہنم پر حرام فرما ئے گا”۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جب شعبان کا چاند نموردار ہوتا تو امام زین العابدین علیہ السلام تمام اصحاب کو جمع کرکے فرماتے : جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ فرمایا کرتے تھے کہ شعبان میرا مہینہ ہے۔ پس اپنے نبی کی محبت اور خداکی قربت کے لیے اس مہینے میں روزے رکھو۔ اس خدا کی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں علی بن الحسین کی جان ہے، میں نے اپنے پدر بزرگوار حسین بن علی علیہما السلام سے سنا۔ وہ فرماتے تھے: میں نے اپنے والد گرامی امیرالمومنین علیہ السلام سے سنا کہ جو شخص محبت رسول اور تقرب خدا کے لیے شعبان میں روزہ رکھے تو خدائے تعالیٰ اسے اپنا تقرب عطا کرے گا قیامت کے دن اس کو عزت وحرمت ملے گی اور جنت اس کے لیے واجب ہو جائے گی۔

یکم شعبان

  1. وفات آیت اللہ محمدحسن نجفی اصفہانی (آیۃ الله شیخ محمد حسن بن شیخ باقر بن شیخ عبد الرحیم بن آقامحمد بن ملا عبد الرحیم شریف اصفہانی المعروف صاحب الجواہر) (مؤلف جواهر الکلام فی شرح شرائع الاسلام)(1266ہجری 12 جون 1850عیسوی)

حضرت زینب سلام اللہ علیہا خطبے کے بعض اقتباسات

      سیدہ زينب(س) نے حمد و ثنائے الہی و رسول و آل رسول پر درود وسلام کے بعد فرمایا: اما بعد ! بالاخر ان لوگوں کا انجام برا ہے جنہوں نے اپنا دامن برائیوں سے داغدار کیا، اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کا مذاق اڑایا۔ اے یزید کیا تو سمجھتا ہے […]

جہان اسلام کی مشکلات کا حل قتل و غارت نہیں ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی

  آیت اللہ مکارم شیرازی نے سیستان و بلوچستان کے علماء کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جہان اسلام کی آج بدترین صورتحال ہے جب ہم شام، عراق، پاکستان، مصر، یمن، بحرین اور دوسرے اسلامی ممالک کو دیکھتے ہیں تو ہر طرف ہمیں دشمن کی سازشیں کارفرما نظر آتی ہیں۔