امام جواد علیہ السلام کی ثقافتی جدوجہد
امام جواد علیہ السلام کی ثقافتی جدوجہد
تحریر: عرفان حیدر بشوی
امام محمد تقی (ع) نے اپنی امامت کا آغاز ایسے وقت میں کیا جب شیعوں کے اقتدار کے باوجود معاشرے کا سیاسی اور سماجی میدان گہرے نظریاتی چیلنجوں اور مختلف تنازعات سے دوچار تھا۔
آپ کی امامت کا دور عباسی حکام کے دو جابر خلفاء (مامون اور معتصم) کی خلافت کے ساتھ مقرون تھا۔ مامون چونکہ امام رضا (ع) کے قتل سے بدنام اور لرزہ براندام ہوا تھا، اس لیے امام جواد (ع) کو مزید ستانا مناسب نہ سمجھا نیز اس وقت شیعوں کی طاقت کی وجہ سے اس نے حالات کو پرسکون رکھنے کی پوری کوشش کی،
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے عوامل
تحریر: عرفان حیدر بشوی
اسلام ایک جامع دین ہے، جس میں بشر کی مادی اور معنوی تمام ضروریات کی تکمیل کی صلاحیت پائی جاتی ہے- یہ اور بات ہے کہ اسلامی تعلیمات کے اجتماعی پہلو کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج کرہ ارض کے مسلمانوں کی معاشرتی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔البتہ اس اہم نکتے سے کم وبیش اسلامی دنیا سے تعلق رکھنے والے محققین اور دانشوران آگاہ تھے ،مگر ان میں اخلاقی جرات کی کمی اور بصیرت کے فقدان کے باعث مسلم معاشروں میں اسلامی تعلیمات پر مبنی نظام کے نفاذ سے قاصر رہے- چنانچہ آج سے 43 سال قبل ایران کی سرزمین پر مکتب آل محمد کے پروردہ، فقیہ نامدار حضرت امام خمینی( رح) نے اپنے آباء واجداد طاہرین کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ایران قوم کو بیدار کیا،ظلم کے خلاف قیام کرنے کا درس دیا اور انہیں اپنی بے پناہ جدوجہد کے نتیجئے میں انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کا موقع ملا،جس کے زیر سایہ اسلامی نظام پر مبنی حکومت تشکیل پائی – اس مضمون میں ہم ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کے عوامل کا جائزہ لینگے تاکہ حال ہی میں آمریت کے خلاف بغاوتیں شروع کرنے والےدوسرے اسلامی ممالک کے مسلم عوام ان عوامل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تحریکوں کو جہت دے سکیں۔
جامعه روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام ” ابلاغ دین میں مبلغین کو درپیش چیلنجز اور راہ حل” کے عنوان سیمینار منعقد

جامعه روحانیت بلتستان شعبہ مبلغین کی جانب سے مبلغین محترم کے لئے ایک پروقار سیمینار بعنوان” ابلاغ دین میں مبلغین کو درپیش چیلنجز اور راہ حل” کے عنوان سے فاطمیہ حال حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا۔
سیمینار میں بلتستان بھر کے بزرگ علماء کرام اساتذہ کرام اور مبلغین محترم نے شرکت کی۔
