تازہ ترین

بلتستان کے جدید الورود طلاب کے اعزاز میں عشائیہ

حوزہ علمیہ قم جامعہ المصطفی العالمیہ میں بلتستان کے  جدید الورود طلاب کے اعزاز میں جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے ایک عشائیہ کا انتظام ہوا. اس پروگرام میں جامعہ روحانیت کے نظارتی کونسل, مجلس عاملہ اور کابینہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے جدید الورود طلاب کو خوش آمدید کہا.

شئیر
41 بازدید
مطالب کا کوڈ: 812

اس پروگرام میں جامعہ روحانیت کے سپریم کونسل کے رکن حضرت آیت اللہ غلام عباس نے بھی شرکت کی اور آپ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کا پروگرام حوزہ علمیہ قم میں بلتستان کے طلاب کے درمیان اپنی مثال آپ ہے اس لئے جامعہ روحانیت کا شکریہ ادا کرتے ہیں.آپ نے نو وارد طلاب سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ ایک طالب علم کی اپنی شوق ہوتی ہے کہ کسی شعبے میں تخصص کرے لیکن تین قسم کے علوم سے کوئی بھی دینی طلاب علم بے نیاز نہیں. ایک تو وہ بنیادی علوم جو زبان عربی سے مختص ہیں جیسے علم صرف, علم نحو, منطق اور معانی و بیان . ان کو صحیح طرح سے پڑھنے سے دینی متون سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے. اور دوسرا علم انسانی ہیں جو روز مرہ کی احتیاجات کو پورا کرتا ہے اور تیسرا علم اخروی ہے جس سے لوگوں کی دینی مشکلات حل ہوجاتی ہیں. آپ نے طلاب کو خوش آمدید کہتے ہوئے فرمایا کہ آپ لایق تحسین ہیں کہ بہت سارے شعبے جس میں انکم کا تصور ہے چھوڑ کر صرف دینی علم حاصل کرنے کے لئے یہاں آیے ہیں. آپ نے مزید فرمایا کہ علم کے ساتھ ساتھ فرہنگی کاموں میں بھی ہاتھ بٹانا وہ کار خیر ہے جو پایدار اور ماندگار ہے اور ہمیں روزانہ کچھ وقت ان کاموں بھی صرف کرنا چاھیے جو مفت اور خالص خدا کے لئے کرنے ہوتے ہیں.

آخر میں دبیر جامعه روحانیت حجة الاسلام مشتاق حسین حکیمی نے تمام شرکاء کا شکریه ادا کیا-

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *