آخرت میں نماز کے فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں

نماز ، خدا تعالی کی طرف سے ایک ایسا عطیہ ہے کہ جو  انسان کو   فلاح و سعادت«حی علی الفلاح»، بہترین عمل «حی علی خیر العمل»اور ستون دین«الصلوة عمود الدین» [1]  کے عنوان سے دیا گیا ہے۔ نماز، انسانیت کی رفعت کی  وہ معراج ہے«الصلوة معراج المؤمن» [2]  کہ جو انسانی روح کی بلندی اور اخلاقی ملکات کے حصول اور فساد و تباہی سے  نجات  کا باوقار  راستہ ہے ،«إن الصلوة تنهی عن الفحشاء و المنكر.»[3]