عوام الناس ان کا مقام اورسیاست و حکومت میں ان کا کردار،حضرت امام(رح) کی نگاہ میں
لوگوں کے ووٹوں کو معیار قرار دینا
امام(رح) کی سیرت و حکومتی افکار میں لوگ خاص مقام کے حامل ہیں نیز بنیادی کردار کے مالک ہیں۔ امام(رح) اسلامی انقلاب کی عظیم الشان تحریک کو لوگوں اور خدا کی غیبی امداد کی مرہون منت سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے وہ لوگوں کو انقلاب جیسی نعمت کے ولی کے عنوان کے متعارف کراتے ہیں اور ملکی عہدیداروں کو لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی وصیت کرتے ہیں، امام(رح) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات تک خود کو لوگوں کا شکر گذار اور خادم قرار دیا اور اس سلسلہ میں ان کا وصیت نامہ بھی موجود ہے جوکوتاہیوں اور کمیوں کی وجہ سے خداوندمتعال اور عوام الناس سے معافی طلب کرنے اور ان کے لئے دعاپر اختتام ہوتاہے۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ احمد نجفی کی زندگی کا اجمالی خاکہ
تاریخ پیدائش اور ابتدائی تعلیم:
استاد محترم حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمدنجفی 1940ء کو ضلع کھرمنگ کے آخری گاوں” برسیل”کے ایک معزز گھرانے میں پیداہوئے ، آپکے والد محترم کا اسم شریف حسین تھا جوشریف النفس ،متقی صفت،تہجد گزار اور عالم دوست انسان تھے۔آپنے اپنی ابتدائی تعلیم کی شروعات، اپنے والدمرحوم جناب حاجی حسین سے قرآن کریم کی تعلیمات کے حصول کی صورت میں کی ، کم سنی میں ہی قرآن شریف سیکھنے کے بعد دل میں تحصیلِ علم کی سچی تڑپ اورعظیم جذبے نے آپ کو گھر سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا، چنانچہ نتائج سے بے خوف وخطر،دشوار گزارراہوں اور سنگلاخ پہاڑوں کو عبور کرتے ہوئے سرزمین برسیل کے پہاڑی سلسلے کی دوسری جانب واقع وادی گنگنی اور برولمو میں آپ نے قدم رکھا ۔ اس زمانے میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی برولموی جو سرزمین بلتستان کی ایک عظیم عہد ساز شخصیت تھے اورحجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نجفی جیسی نامور علمی شخصیتوں کے وجود کی برکت سے خطہ بلتستان، خاص طور پر علاقہ کھرمنگ میں برولمو اور وادی گنگنی اسلامی علوم کے مرکز کی حیثیت رکھتے تھے ،لہذا دینی معارف کے حوالے سے بلتستان کے لوگوں کی نگاہیں اسی جانب مرکوز تھی ، چنانچہ وادی گنگنی اور برولمو میں وارد ہونے کے بعد دیگر تشنگان علوم آل محمد:کی طرح آپ نے ادبیات عرب ، علم فقہ اور دیگر دینی علوم کے زیور سے آراستہ ہونے کیلئے حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نجفی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی برولموی کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کرتے ہوئے کسب فیض کیا اور اپنے تعلیمی سفر کو بڑی جدت اور محنت کے ساتھ جاری رکھا ۔
سوانح حیات شیخ مہدی مقدسی
سرسبز و شاداب وادیوں، سربہ فلک چٹا نوں، گنگناتی آبشاروں،لہلہاتے پھولوں، صاف زلال چشموں اور قدرت کے بے شمار نعمتوں کا دوسرا نام وادی شگر ہے جو قدرت کے شاہکاروں سے مالا مال شمالی علاقہ جات کے مرکزی شہر سکردو سے تقریبا ۳۰ کلیو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے. اسی شگرخاص سے تقریبا پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع، دور افتادہ، دشوار گزا ر، مگر جنت نظیر اور حسن فطرت سے مالا مال جگه یعنی وادی سیسکو، صبر و تقوی کا پیکر، بانی مدرسہ حیدریہ سیسکو، حجہ الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مقدسی کی جائے ولادت ہے.
