قائدشمالی علاقه جات علامه شیخ غلام محمد غروی اعلی اللہ مقامہ/تحریر : محمد حسین حیدری

تاریخ بلتستان کا ایک ناقابل فراموش شخصیت،قائدشمالی علاقه جات علامه شیخ غلام محمد غروی اعلی اللہ مقامہ

پیغمبرگرامی اسلامﷺ کا فرمان هے : میرے امت کا بهترین فرد وه هے جولوگوں کو خدا کی طرف بلائے اور بندگان خدا کو اپنا دوست بنائے انبیاء اور اولیای الهیٰ کےبعد علمائے با عمل بهترین افراد امت کے زمرے میں گنے جاسکتے هیں اور بلاشبه فرمان ، رسول اکرمﷺ کے مطابق بهترین امت میں شامل هیں . انهیں علماء با عمل میں سے ایک فرد علامه شیخ غلام محمد غروی کی ذات هے . علامه کی مقام شخصیت کو اجاگرکرنے کے لئے سب سے پهلے ان کے خاندانی پس منظر پر مختصر نظر ڈالنی پڑے گی ۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی محمد/تحریر: محمد یوسف کریمی

 

بلتستان کے نامور عالم دین شیخ   علی  محمد سن ۱۹۲۷ میں پیدا ہوئے۔آپ نے ناظرہ وتجوید اور قرآن کریم   اپنے خاندان کے آخوند کاظم سے حاصل کی ۔ ابتدائی تعلیم صرف نحو جودی  وغیرہ کھرمنگ یورنگوت کے آخوند امداد کے والد محترم آخوند حسین سے حاصل کی۔استاد محترم شیخ حافظ حسین نوری  اپنے استاد شیخ علی محمد کا یہ واقعہ نقل کرتا تھا  اس زمانہ میں صرف کی ایک کتاب کو ایک من ( چالیس کلو ) جو دے کر خریدا تھا  کتابیں نایاب تھیں ۔ اساتید  بہت کم تھے ۔

حجة الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام عباس روحانی/محمد رضا نجفی

سوانیہ حیات

مرحوم حجة الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام عباس روحانی در سال 1920ء شهر سکردو کے نواہی گاؤں گول تسو میں ایک روحانی گهرانہ میں پیدا ہوے آپ کے چهوٹے عمر میں والده فوت ہوئی آپ نے پانچویں کلاس پرائمری سکول گول میں حاصل کئے