استقبال ماه محرم اور ہمارى ذمہ داریاں/ممتاز علی علی خاتمی

بسم الله الرحمن الرحيم:
استقبال ماه محرم اور ہمارى ذمہ داریاں/ممتاز علی علی خاتمی
من اراد الله به الخير قذف في قلبه حب الحسين عليه السلام و زيارته، و من اراد الله به السوء قذف في قلبه بغض الحسين عليه السلام و بغض زيارته.
ترجمه: امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں: اللہ تعالی جس کسی سے خیر کا ارداہ کرتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین اور ان کی زیارت کی محبت ڈال دیتا ہے اور جس کسی سے برائی اور شر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں حسین(ع) اور ان کی زیارت کا بغض ڈال دیتا ہے۔
ہمیں اس خدا کا لاکھ لاکھ شکر کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں حضرت امام حسین ؑ سے وابستہ کیا ۔ آج ہمارے پاس جو کچھ ہے ، وہ حسین بن علی علیہما السلام کی لازوال اور عظیم قربانی کی وجہ سے ہے۔ دین محمدی کو بچانے کے لیے حسین کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے، تب کہیں جاکے یہ دین ہم تک پہنچا ہے۔ حسین ہی وہ عظیم بانی ہے کہ جس نے کربلا کی بنیاد رکھی اور یہیں سے عزاداری کی ابتدا ہوئی ۔ آج کربلا اور عزاداری ملت تشیع کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور اسی طاقت نے ہمیں تاریخ کے ہر موڑ پر سرخرو کیا ، اسی طاقت نے ہی انقلاب کے طلب گاروں کو انقلاب کی نعمت دی اور "حزب اللہ ” بنانے کا ارادہ رکھنے والوں کو "حزب اللہ ” جیسی قوت عطا کی۔
