اسلام کی نگاہ میں والدین کی اطاعت
لفظ اطاعت کا لغوی معنی
لفظ اطاعت "طوع” سے ہے اور طوع ؛ کرہ کی ضد ہے کہ جس کا معنی حکم ماننا اور اختیار کے ساتھ کسی کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہے۔ کلمہ والدین، اسم فاعل اور تثنیہ کا صیغہ ہے کہ جس سے مراد ماں باپ ہیں۔
دینی اصطلاح میں والدین کی اطاعت
دینی تعلیمات کے مطابق، والدین کی اطاعت سےمراد، اللہ تعالی کے اوامر کے ترک کرنے اور اللہ تعالی کی حرام کی گئی چیزوں کے انجام دینے کے علاوہ زندگی کے تمام مسائل میں ماں باپ کا حکم ماننا ہے۔ اطاعت والدین کا متضاد عقوق والدین یعنی والدین کے حکم کی نافرمانی۔
