اسماعیلیہ فرقہ کا تعارف،تاریخ ،عقائد۔
ترتیب: محمدجان حیدری ایم فل کلام وعقاید اسلامی۔
اسماعیلیہ ان فرقوں کا اسم عام ہے جو امام صادقؑ کی شہادت کے بعد آپؑ کے فرزند اسمعیل یا امامؑ کے پوتے محمد بن اسمٰعیل بن جعفر الصادق کی امامت کے معتقد ہیں اور مختلف ممالک میں مختلف ناموں "باطنیہ، تعلیمیہ، سبعیہ اور حشیشیہ، ملاحدہ، قرامطہ کے ناموں سے جانے جاتے ہیں۔باطنیہ :بايں معنی کہ اسماعیلی دینی متون کے لئے باطنی معانی کے قائل ہیں مقعتقد ہیں۔[1] گوکہ افواہ عامہ ميں انہیں اس لئے باطنی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اعتقادات و احکام کو خفیہ رکھتے ہیں۔
