الہیٰ اور غیر الہیٰ ادیان میں مہدویت اور انتظار کا عقیدہ

دنیا جس بحران سے دوچار ہے، اس بحران سے نکالنے کیلئے ایک صالح اور بے عیب نظام کی ضرورت ہے۔ اس لئے کہ انسانوں کے بنائے گئے تمام نظام موجودہ صورتحال سے نمٹنے سے عاجز اور ناتواں ہیں۔ پوری دُنیا نے دیکھ لیا کہ دنیا کی تمام طاقتیں اپنی پوری کوششوں کے باوجود اس بحران سے نکالنے میں ناکام رہی ہیں اور ان حکومتوں کی صورتحال زیادہ خراب ہے، جو دنیا کو چلانے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔