امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگانی پر ایک طائرانہ نظر

امام جعفر صادق علیہ السلام 17 ربیع الاول کو اپنے جد بزرگوار رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے دن 84 ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی مشہور ترین کنیت ابو عبداللہ اور معروف ترین لقب صادق تھا۔ آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر جن کی کنیت "ام فروہ” تھی، یہ خاتون امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے یار و وفادار شھید راہ ولایت و امامت حضرت محمد بن ابی بکر کی پوتی اور اپنے زمانے کی خواتین میں باتقویٰ، کرامت نفس اور بزرگواری میں معروف و مشہور تھی۔

امام صادق علیہ السلام کے صفات و خصوصیات

 امام جعفر صادق کے بلند و بالا صفات ہی آپ کی ذات کا جزء تھے جن میں سے ہم بعض صفات کی طرف اشارہ کرتے ہیں :

 ١۔بلند اخلاق

امام جعفر صادق بہت ہی بلند و بالا اخلاق کے مالک تھے ،آپ کی ذا ت کی بلندی یہ تھی کہ جو آپ کے ساتھ برا سلوک کرتا آپ اس پر احسان کرتے تھے،مو رخین نے آپ کے بلند اخلاق کے متعدد واقعات قلم بند کئے ہیں ان میں سے ایک واقعہ یہ ہے کہ حاجیوں میں سے ایک شخص کو یہ وہم ہوگیا کہ اس کی رقم کی تھیلی کھو گئی ہے، اب اس کو تلاش کرنے لگا وہ مسجد نبوی میں داخل ہوا تو امام جعفر صادق نماز میں مشغول تھے وہ آپ کے پاس بیٹھ گیا حالانکہ وہ امام کو پہچانتا بھی نہیں تھا جب آپ نماز پڑھ چکے تو اس نے امام سے کہا :کیا آپ نے میری رقم کی تھیلی اٹھا ئی ہے ؟

مومن طاق کون تھے؟

مومن طاق امام صادق علیہ السلام کے شاگردو میں سے تھے اور آپ کا اصل نام محمد بن علی بن نعمان کوفی تها اور مومن طاق سے مشہور ہے۔ اور انکے مخالف انہیں شیطان طاق سے پکارتے تھےکوفہ کے طاق المحامل نامی محلے میں انکی ایک دکان تھی۔ وقت کے جعلی سکے صرف وہ ہی پہچان لیتے تھے جس پر دشمن نے انہیں شیطان طاق کہا۔ آپ ایک متکلم تھے اور کیی کتابیں بھی تصنیف کیں۔ انکا خوارج اور ابو حنیفہ کے ساتھ مناظرہ بہت مشہور ہے۔