امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگانی پر ایک طائرانہ نظر

امام جعفر صادق علیہ السلام 17 ربیع الاول کو اپنے جد بزرگوار رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے دن 84 ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کی مشہور ترین کنیت ابو عبداللہ اور معروف ترین لقب صادق تھا۔ آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر جن کی کنیت "ام فروہ” تھی، یہ خاتون امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے یار و وفادار شھید راہ ولایت و امامت حضرت محمد بن ابی بکر کی پوتی اور اپنے زمانے کی خواتین میں باتقویٰ، کرامت نفس اور بزرگواری میں معروف و مشہور تھی۔