امام خمینی ایک ناقابل فراموش شخصیت/ فدا حسین ساجدی
سالہا می گذرد حادثہ ہا می آید۔
انتظار فرج از نیمہ خرداد کشم۔
بیسویں صدی میں جب اسلامی ممالک کے حکام اور عمائدین اپنی اقوام کی ابتر حالت بدلنے کے لئے جد وجہد کے بجائے ذلت، غفلت، عیش و عشرت اور استکباری طاقتوں کی غلامی میں مصروف تھے اور مسلمانوں کے مقدرات میں استعماری طاقتوں کی خفیہ اور برملا مداخلت کا سلسلہ جاری تھا۔
برطانیہ اور دیگر اسلام دشمن عناصر شیعہ علماء کی طرف سے ان کےلئے لاحق خطرات سے واقف ہو کر علماء کی مخالفت اور دین کو سیاست سے جدا کرنے کی سازشیں کررہی تھی ایسے حالات میں سنہ 1902 کو شہر خمین کے ایک علم و عمل کے جذبے سے سرشارگھرانے میں امام خمینی کی ولادت ہوئی۔
