حضرت امام خمینیؓ کی 25ویں برسی کی مناسبت سے علامہ ساجد نقوی کا پیغام
سربراہ ایس یو سی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امام خمینیؓ کی ذات کا ہر پہلو جامع اور روشن ہے۔ وہ علم میں مرجع اعلٰی اور مجتہد اعظم، میدان تصنیف میں الحکومتہ الاسلامیہ اور اس جیسی کئی بیش بہا علمی یادگاروں کے مصنف تھے۔
ایک تابوت اور ایک کروڑ کا ہجوم
تحریر نذر حافی
7جون 1989ء کا روز۔۔۔ سورج کی گرمی سے درو دیوار دہک رہے تھے۔۔۔
شجر و حجر گرمی کی حرارت سے سلگ رہے تھے۔۔۔لیکن ۔۔۔اس کے باوجود ۔۔۔ عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مردوں کا ہجوم تہران کے مصلٰی بزرگ (عید گاہ) کی طرف ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔
بت شکن امام خمینی (رہ) اور اسلامی بیداری
قم سے ایک شخص لوگوں کو حق کی طرف دعوت دے گا اور ایک جماعت اس کے ساتھ قیام کرے گی، جو لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور خوفناک طوفان بھی انھیں اپنی جگہ سے نہیں ہلا پائیں گے، یہ لوگ جنگ سے نہیں ڈریں گے اور خوف و ہراس کا احساس نہیں کریں گے۔ انھیں خدا پر توکل اور بھروسہ ہوگا اور آخر کار کامیابی صاحبان تقویٰ ہی کے نصیب میں ہے۔
