امام زین العابدین علیہ السلام کی ماہ مبارک رمضان کے ساتھ دوستانہ انداز میں گفتگو

صحیفہء کاملہء سجادیہ در حقیقت انسان کامل کے صفحہء قلب کا مظہر ہے کہ جو چاہنے والے کی محبوب کے ساتھ دل انگیز بات چیت اور اس سے دعا کی صورت میں جلوہ نما ہوئی ہے اور اس نے کوچہء دوست کے سالکین اور محفل انس کے خلوت نشینوں کو سب سے خوبصورت الہی تعلیمات سے آراستہ کیا ہے ۔ان میں ایک امام سجاد(ع) کی دوستانہ اور دلچسپ انداز میں ماہ مبارک رمضان کے ساتھ گفتگو ہے جو اس نورانی مہینے کے بارے میں ہے ۔

امام زین العابدین (ع)

حضرت امام زین العابدین علیہ السّلام ابھی دوبرس کے تھے جب آپ کے دادا حضرت امیر علیہ السّلام کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔