اقوال حکیمانہ امام علی (ع)
امیر المومنین مولائے متقیان (ع) فرماتے ہیں کہ جو لوگوں کا پیشوا بنتا ہے تو اسے دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے اپنے آپ کو تعلیم دینا چاہیئے اور زبان سے درس اخلاق دینے سے پہلے اپنی سیرت و کردار سے تعلیم دینا چاہیئے اور جو اپنے نفس کی تعلیم و تادیب کر لے وہ دوسروں کی تعلیم و تادیب کرنے والے سے زیادہ احترام کا مستحق ہے۔
بہ کعبہ ولادت بہ مسجد شہادت
حضرت علی (ع) تین سال کی عمر تک اپنے والدین کے پاس رہے اور اس کے بعد پیغمبر اسلام (ص) کے پاس آ گئے کیونکہ جب آپ تین سال کے تھے اس وقت مکہ میں بہت سخت قحط پڑا،
حضرت علی کرم اللہ وجھہ اور حقوق انسانی
اسلام وہ مذھب ہے جو خالق کائنات کی طرف سے پوری دنیائے انسانیت کے لئے ایک بیش بہا دولت کی حیثیت رکھتا ہے۔ بارگاہ ایزدی میں اس دین کی قبولیت کا اعلان قرآن مجید یوں کررہا ہے۔ ان الدین عنداللہ الاسلام ۔ بے شک خدا کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔ ( آل عمران)
