امام باقرعلیہ السلام کی زندگانی پر ایک اجمالی نظر / تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام بتاریخ یکم رجب المرجب ۵۷ ھ یوم جمعہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئ ۔۱۔علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ جب آپ بطن مادرمیں تشریف لائے تو آباؤ اجداد کی طرح آپ کے گھرمیں آوازغیب آنے لگی اورجب نوماہ کے ہوئے تو فرشتوں کی بے انتہا آوازیں آنے لگیں اورشب ولادت ایک نورساطع ہوا، ولادت کے بعد قبلہ رو ہو کرآسمان کی طرف رخ فرمایا،اور(آدم کی مانند) تین بار چھینکنے کے بعد حمد خدا بجا لائے،ایک شبانہ روز دست مبارک سے نور ساطع رہا، آپ ختنہ کردہ ،ناف بریدہ، تمام آلائشوں سے پاک اورصاف متولد ہوئے۔۲

امام باقرؑ کی زندگی پر ایک طائرانہ نگاه

امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب ۵۷ ہجری مدینہ منورہ میں ہوئی آپ خاندان عصمت و طہارت کی وہ پہلی کڑی ہیں جنکا سلسلہ نسب ماں اور باپ دونوں کی طرف سے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے جا کر ملتا ہے ۔

امام محمد باقر (علیہ السلام) کی ولادت باسعادت یکم رجب المرجب ۵۷ ہجری قمری مدینہ منورہ میں ہوئی آپ خاندان عصمت و طہارت کی وہ پہلی کڑی ہیں جن کا سلسلہ نسب ماں اور باپ دونوں کی طرف سے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب (علیہما السلام) سے ملتا ہے۔
والدہ کی طرف سے آپ کا شجرہ امام حسن (علیہ السلام) سے اور والد کی طرف سے امام حسین سے ملتا ہے۔آپکی کنیت ابو جعفر اور القاب، ہادی ،وشاکر ہیں باقر آپ کا سب سے معرو ف لقب ہے آپکو باقر اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ علوم انبیاء کے شگافتہ کرنے والے ہیں۔
آپکےاس لقب کے سلسلے میں جابر ابن عبد اللہ انصاری سے یہ روایت ملتی ہے کہ رسول اللہؐﷺ نے آپکو یہ لقب عنایت فرمایا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ انکا نام میرے نام سے شبیہ ہے اور وہ لوگوں میں سب سے زیادہ مجھ سے مشابہ ہیں تم انہیں میرا سلام کہنا آپکے علمی مرتبے کا عالم یہ ہے کہ آپ کے لئے تاریخ میں الفاظ ملتے ہیں کہ ” تفسیر قرآن، کلام اور حلال و حرام کے احکام میں آپ یکتائے روزگار تھے اور مخلتف ادیان و مذاہب کے سربراہوں سے مناظرہ کرتے تھے۔

سوانح حیات، امام محمد باقر علیہ السلام

امام محمد باقر علیہ السلام

امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں آفتاب کی سوانح حیات

پانچواں آفتاب، آسمانِ امامت کے اُفق پر همیشہ کے لئے روشن و منوّر هوا، ان کی پوری زندگی علوم و معارف سے سرچشمہ تھی اسی وجہ سے انھیں باقر العلوم کے لقب سے یاد کیا جاتا هے،