حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

ولادت باسعادت
علماء کابیان ہے کہ امام المتقین حضرت امام محمدتقی علیہ السلام بتاریخ ۱۰/ رجب المرجب ۱۹۵ ھ بمطابق ۸۱۱ ء یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ متولد ہوئے تھے (روضة الصفاجلد ۳ ص ۱۶ ،شواہدالنبوت ص ۲۰۴ ، انورالنعمانیہ ص ۱۲۷) ۔
یوم شہادت امام محمد تقی الجواد
حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام انیس سو انسٹھ ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اورحضرت امام علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت و رہبری کے منصب پرفائز ہوئے اور مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔
کمسنی میں امامت کے جلوے

عالم اسلام میں عہدۂ امامت کا نواں راہنما، مالک شخصیت یگانہ، فضیلتوں کا دریکتا، پیکر عصمت وطہارت، تاجدار کرامت وشرافت، صاحب باب المراد، حضرت امام محمد جوادعلیہ السلام نے شیخ کلینی، مفید اور طوسی کی نقل کے مطابق ماہ مبارک رمضان میں آنکھیں کھولی اور آنحضرت کی رحلت ذی قعد کے آخر میں ٢٢٠ھ میں ہوئی۔
