امام موسیٰ کاظم(ع) کے ایام شھادت کی مناسبت سے امام(ع) کے حالات زندگی پہ ایک نظر…..
حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام تسبیحِ امامت کی ساتویں کڑی ہیں آپ(ع) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند ہیں ۔
آپ(ع) کا اسم مبارک موسیٰ ، کنیت ابوالحسن اور لقب کاظم تھا اسی لیے آپ(ع) کاظم کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کی والدہ ماجدہ حمیدہ خاتون تھیں
بغداد کے زندان ماضی و حال
امام علیہ السلام کو بصرہ میں ایک سال قید رکھنے کے بعد ہارون الرشید نے والی بصرہ عیسٰی بن جعفر کو لکھا کہ موسٰی بن جعفر (امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ) کو قتل کرکے مجھ کو ان کے وجود سے سکون دے۔
اقوال امام کاظم علیہ السلام
•۔ صالح افراد کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا فلاح اور بہبود کی طرف دعوت دیتاہے۔علماءکا ادب کرنا عقل میں اضافہ کا سبب ہے۔
•۔ جو شخص اپنے غیظ و غضب کو لوگوں سے روکے تو قیامت میں خدا اس کواپنے غضب سے محفوظ رکھے گا۔
•۔ معرفت الٰہی کے بعد جو چیزیں انسان کو سب سے زیادہ خدا سے نزدیک کرتی ہیں وہ نماز ،والدین کے ساتھ اچھا برتائو،حسد نہ کرنا،خود پسندی سے پرہیز کرنا،فخر و مباہات سے اجتناب کرنا۔
