اخلاق واوصاف امام کاظم
حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام اسی مقدس سلسلہ کے ایک فرد تھے جس کو خالق نے نوع انسان کے لیے معیار کمال قرار دیا تھا .ا س لیے ان میں سے ہر ایک اپنے وقت میں بہترین اخلاق واوصاف کا مرقع تھا .بے شک یہ ایک حقیقت ہے کہ بعض افراد میں بعض صفات اتنے ممتاز نظر اتے ہیں کہ سب سے پہلے ان پر نظر پڑتی ہے , چنانچہ ساتویں امام علیہ السّلام میںتحمل وبرداشت اورغصہ کوضبط کرنے کی صفت اتنی نمایاں تھی کہ آپ کالقب »کاظم علیہ السّلام « قرار پایا گیا جس کے معنی ہیں غصے کو پینے والا . آپ کو کبھی کسی نے تر شروئی اور سختی کے ساتھ بات کرتے نہیں دیکھا اور انتہائی ناگوار حالات میں بھی مسکراتے ہوئے نظر ائے . مدینے کے ایک حاکم سے آپ کو سخت تکلیفیں پہنچیں . یہاں تک کہ وہ جناب امیر علیہ السّلام کی شان میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کیا کرتا تھا مگر حضرت علیہ السّلام نے اپنے اصحاب کو ہمیشہ اس کے
همسران و فرزندان امام کاظم
آپ کی زوجات کی تعداد واضح نہیں ہے لیکن منقول ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کنیزیں ہیں جنہیں آپ خرید لیتے تھے اور پھر انہيں آزاد کرکے ان سے نکاح کرلیتے تھے۔ ان میں سب سے پہلی خاتون امام رضا(ع) کی والدہ نجمہ خاتون ہیں۔آپ کے فرزندوں کی تعداد کے بارے میں تاریخی روایات مختلف۔ شیخ مفید کا کہنا ہے کہ امام کاظم(ع) کی 37 اولادیں ہیں جن میں 18 بیٹے اور 19 بیٹیاں شامل ہیں:
امام کا مدفن اور آپ کی زیارت کا ثواب
شیعیان آل محمد(ص) کو امام(ع) کی شہادت کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کا جنازہ اٹھایا اور عقیدت و احترام کے ساتھ قبرستان قریش میں سپرد خاک کیا۔ جہاں آپ کا حرم مطہر آج بھی زیارتگاہ خاص و عام ہے۔ امام رضا علیہ السلام نے امام کاظم(ع) کی زیارت کی فضیلت […]
