امریکہ کیساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

امریکہ کیساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ملک میں امریکہ کے دوبارہ داخلے کے تمامتر رستوں کو مسدود کر دینے کے مترادف ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی لامتناہی مطالبات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ خطے میں آپ کوئی کام انجام نہ دیں، اسلامی مزاحمت کی مدد نہ کریں، ایران کے علاوہ کسی اور ملک میں اپنی موجودگی نہ رکھیں اور اپنے دفاعی اور میزائل پروگرام میں توسیع کو بھی بند کر دیں جبکہ ان مطالبات کے پورے ہونے پر وہ کہیں گے کہ اپنے دینی قوانین اور اسلامی حدود سے بھی ہاتھ اٹھا لیں اور اسلامی حجاب پر بھی زور نہ دیں کیونکہ امریکیوں کے مطالبات کبھی ختم ہونے والے نہیں۔