امیر المومنین حضرت علی المرتضیؑ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے امیرالمؤمنین حضرت امام علی ابن ابی طالب (ع) کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر فرزند علی (ع) حجت دوراں حضرت ولی عصر(عج) اور تمام اہل اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین کی سرخروئی یہی کہ آپ (ع) کی زندگی میں آپ کے سامنے جتنے محاذ کھڑے کیے گئے، آپ علیہ السلام ان میں سرخرو رہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہر رخ سے ایک آفتاب درخشندہ ہے۔علم، حلم، عبادت، خطابت، شجاعت، ریاضت، تلاوت ہر ایک وصف گویا منفرد تھا۔