انقلاب خمینی میں انقلاب حسینی کی جھلک/اشرف سراج گلتری
تمہید: فکروتدبرکاڈوبتاہواسورج,ہوس پرستی کی رینگتی ہوئی راتیں,موج مستی کی اٹھتی گھٹائیں ,غروروتکبرمیں تحکم کی کڑکتی بجلیاں ,غربت میں ایمان کےلڑزتےنشیمن ،ظلم واستبدادکی چلتی ہوئی سرکش آندھیاں,رقص وغناکی سجتی ہوئی محفلیں,غربت وحمیت کےچٹکتےہوئے فانوس,چراغ شرافت کی کانپتی ہوئی لو,اسلامی تہذیب وتمدن کی جلتی چتا,مگرنہ جانے یہ دلخراش وفلک شگاف نالےکسی کوسنائی کیوں نہیں دےرہےتھے? اسلام کےنام پرکوئی کیوں نہیں اٹھاتھا? کیوں کوئی بیکس کی فریادپرنہیں روکاتھا?کیوں آبادی سے بھراہواعالم قبرستان کاسناٹالئے بسیراپڑاتھا?کیوں اسلام پھرسےمحکوم اورظالم استعماری قوتیں حاکم تھیں؟
