اگر امریکہ خطے میں غیر قانونی طور پر موجود ہے تو ایران بھی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر قانونی طور پر موجود ہے /رہبر معظم

رہبر انقلاب اسلامی سے عید مبعث کی مناسبت سے اعلی حکام کی ملاقات:
شام پر مغربی ممالک کے مجرمانہ حملہ کی شدید مذمت / امریکی، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں شام پر امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: امریکی ، فرانسیسی صدور اور برطانوی وزير اعظم مجرم ہیں۔
