ایمان اور کفر کا معیار

ایمان اور کفر کا معیار
تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی
عالم اسلام کے دیرینہ مباحث میں سےایک ایمان و کفر کی بحث ہے جس کےبارے میں بہت زیادہ افراط و تفریط ہوا ہے۔مرجئہ فقط قلبی لگاؤ کو انسان کے ایمان اورفلاح کے لئے کافی سمجھتے ہیں وہ گناہ کو اخروی سعادت اور معنوی کمال کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتے۔(لا تضرمع الایمان معصیته،کمالا تنفع مع الکفر طاعة)۔
