باب الحوائج امام موسٰی کاظم علیه السلام کی زندگانی پر ایک طائرانہ نظر

تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

آسمان ولایت کے ساتویں ستارے حضرت موسی کاظم علیہ السلام 7 صفر 128ھ کو مقام ابواء میں پیدا ہوئے، آپ کے والد بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی حمیدہ تھیں۔ ان کا تعلق ایک بافضیلت غیر عرب بزرگ خاندان سے تھا۔ امام صادق علیہ السلام نے ان کے بارے میں فرمایا ” حمیدہ خالص سونے کی طرح پاک ہیں ہمارے اوپر اور ہمارے بعد والے امام  پر یہ خدا کا لطف ہے کہ ان کے قدموں کو اس نے ہمارے گھر تک پہونچایا "۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی ولادت کی خبر معلوم ہونے کے بعد فرمایا میرے بعد امام اور خداوند کی بہتریں مخلوق نے ولادت پائی۔