تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

تحریف سے محفوظ کتاب آسمانی

تحریر: محمد لطیف مطہری کچوروی

قرآن تمام مذاہب اسلامی کا مشترکہ منبع ہے جو سب کے نزدیک قابل قبول اور قابل احترام ہے۔

شیعہ امامیہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے قرآن کریم کو پہلا اور اہم ترین منبع سمجھتا ہے جو عقائد، معارف اور احکام کا سر چشمہ ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں، (ان الله تبارک و تعالی انزل فی القرآن تبیان کل شی حتی والله، ما ترک الله شیاءً یحتاج الیه العباد حتی لا یستطیع عبد یقول لو کان هذا انزل فی القرآن، الا و قد انزله الله فیه)۔۱۔