ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے کامل یقین کیساتھ مشن امام حسین علیہ السلام کی خاطر زندگی بھر جد و جہد کی,، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کے یوم شہادت پراپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے کامل یقین کیساتھ مشن امام حسین علیہ السلام کی خاطر زندگی بھر جد و جہد کی اور راہ خدا اور خط حسینی پر شہادت سے سرفراز ہوئے.

حجت الاسلام بہشتی کو شعبہ مشہد کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے حجت الاسلام بہشتی کو شعبہ مشہد کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ ماہ عبادت و بندگی رجب المرجب کی آمد اور اس ماہ مبارک کی اعیاد سعیدہ خاص طور پر ولادت مولائے کائنات امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کی مناسبت سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہیئت محترم نظارت جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان شعبہ مشہد الرضا علیہ السلام کے برزگان نے شعبہ مشہد کی مسئولیت کے لئے متفقہ طور پر آپ جیسے عالم، مخلص، متدین اور متعہد فرد کا انتخاب کیا۔

آیت اللہ مصباح یزدی ایک عظیم انسان تھے اور ان کا اخلاص اور رہبر معظم انقلاب کے ساتھ عقیدت بے مثال تھی، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستا کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے عالم تشیع کے عظیم شخصیت، استاد عرفان و اخلاق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ؒ کے انتقال پردلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ: مرحوم نے اپنی با برکت زندگی اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی […]